لاہور میں ڈولفن فورس کیلئے 500 نئی موٹر سائیکلیں خریدنے کا فیصلہ
10-29-2026
(لاہور نیوز) ڈولفن فورس کی موٹر سائیکلوں کی خریداری کا عمل تیز کر دیا گیا، آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 500 نئی موٹر سائیکلیں خریدنے کے لیے سمری پنجاب حکومت کو بھجوا دی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق 25 کروڑ روپے مالیت کی 500 موٹر سائیکلیں خریدی جائیں گی، جبکہ ہیوی بائیکس کی جگہ 150 نئی بائیکس خریدنے کا منصوبہ بھی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے خریداری کی منظوری ملتے ہی نئی بائیکس کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ڈولفن فورس کی موجودہ بائیکس خستہ حالی کا شکار ہو چکی ہیں، جس کے باعث نئی موٹر سائیکلوں کی خریداری ضروری ہو گئی ہے۔ دوسری جانب ڈولفن فورس کی زیادہ تر نفری گشت کے بجائے امن و امان کی ڈیوٹیوں پر تعینات ہے۔ نئی موٹر سائیکلوں کی خریداری کے بعد فورس کی گشت کی صلاحیت میں بہتری لانے کا ہدف ہوگا۔