مانگا منڈی: 7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، 65 سالہ ملزم گرفتار

10-29-2026

(لاہور نیوز) سندر پولیس نے 7 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں 65 سالہ ملزم دوست محمد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق بچی ٹیوشن پڑھنے کے لیے گھر سے نکلی تھی کہ گلی میں موجود ملزم نے اسے بسکٹ دینے کے بہانے اپنے پاس بلایا۔ ملزم مبینہ طور پر ورغلا کر بچی کو اپنے گھر لے گیا، جہاں اس سے زیادتی کی۔ بچی کے شور مچانے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ سندر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم دوست محمد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ نے کہا کہ بچوں پر تشدد اور جنسی استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔