برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 22 روپے فی کلو اضافہ

10-29-2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 22 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 563 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ بازاروں میں صافی گوشت 650 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 15 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ نئے نرخوں کے مطابق فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 360 روپے فی کلو، ہول سیل مارکیٹ میں 374 روپے فی کلو جبکہ پرچون بازار میں 388 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب صارفین کیلئے انڈوں کی قیمت میں 28 روپے فی درجن کمی ہوئی ہے، جس کے بعد انڈوں کی قیمت 239 روپے فی درجن مقرر کر دی گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی ایک پیٹی کی قیمت 7 ہزار 50 روپے مقرر کی گئی ہے۔