پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نئی قیمتیں مقرر
10-28-2026
(لاہور نیوز) حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔
حکومت کی جانب سے پٹرول ایک روپے 85 پیسے جبکہ ڈیزل ایک روپے 75 پیسے فی لٹر مہنگا کیا گیا ہے۔ پٹرول کی نئی قیمت ایک روپے 85 پیسے اضافے کے بعد 377 روپے 91 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 82 پیسے فی لٹر ہو گئی۔