لاہور: 256 ٹریفک حادثات میں 309 افراد زخمی

10-28-2026

(لاہور نیوز) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 256 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق، 309 زخمی ہوئے، جن میں سے 126 شدید زخمی طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل ہوئے جبکہ 183 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔