بانی پی ٹی آئی کی بہن نورین نیازی کی طبیعت خراب ، پنجاب کارڈیالوجی منتقل
10-28-2026
(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن نورین نیازی کو طبیعت خراب ہونے پر کوٹ لکھپت جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا، وکیل رانا مدثر عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس بات کی تصدیق کی ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے وکیل رانا مدثر عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن نورین خان نیازی کو بھی طبیعت میں خرابی کی شکایت پر پنجاب کارڈیالوجی منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق نورین نیازی کو کوٹ لکھپت جیل سے پنجاب کارڈیالوجی منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کے چند بلڈ ٹیسٹ کروائے جا رہے ہیں، پی ٹی آئی کے رہنما نے الزام عائد کیا کہ نورین نیازی کو کوٹ لکھپت جیل میں سہولیات کے شدید فقدان کا سامنا ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ نورین نیازی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ہسپتال کے سٹرکچرل ہارٹ ڈیزیز کے شعبے میں پرائیویٹ روم میں زیر علاج ہیں۔