لیسکو چیف تشدد سے زخمی لائن مین کی عیادت کیلئے گھر پہنچ گئے
10-28-2026
(لاہور نیوز) لیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد رمضان بٹ نے تشدد سے زخمی ہونے والے لائن مین مہر اشتیاق کے گھر جا کر اس کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔
لیسکو حکام کے مطابق لائن مین مہر اشتیاق کو گزشتہ روز نادہندہ صارفین نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے تیز دھار آلے سے حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا تھا۔ حکام کے مطابق واقعہ میں ملوث نادہندہ صارفین کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے تاہم لیسکو کی جانب سے بجلی کے عملے پر تشدد کے واقعے پر کارروائی جاری ہے۔