نواز شریف انسٹیٹیوٹ پہلا مکمل سرکاری کینسر ہسپتال ہوگا، خواجہ سلمان رفیق

10-28-2026

(لاہور نیوز) نواز شریف کینسر ہسپتال کو فعال کرنے بارے جائزہ اجلاس۔ صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق نے کہا نواز شریف انسٹیٹیوٹ پہلا مکمل سرکاری کینسر ہسپتال ہو گا۔

وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق نے اجلاس کی صدارت کی۔چیئرمین بورڈ کیپٹن ریٹائرڈ زاہد سعید ،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ عظمت محمود ،سی ای او آئی ڈیپ کیپٹن ریٹائرڈ شاہ میر اقبال، بورڈ ممبر پروفیسر زیبا ،ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر حافظ محمد وسیم، پراجیکٹ ڈائریکٹر و دیگر افسران موجود تھے خواجہ سلمان رفیق اور زاہد سعید نے کینسر ہسپتال پر جاری پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔سی ای او آئی ڈیپ کیپٹن ریٹائرڈ شاہ میر اقبال نے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں  نے کہا کہ نواز شریف انسٹیٹیوٹ پہلا مکمل سرکاری کینسر ہسپتال ہوگا، کینسر کے لیول تھری اور لیول فور کے مریضوں کا بھی علاج ہوگا۔کینسر انسٹی ٹیوٹ میں پیڈڑ انکالوجی، آپریشن تھیٹرزبنے گا۔ 10 ریڈی ایشن تھراپی بنکر، آئی سی یو اور 30 بیڈز کا ایمرجنسی وارڈ بنایاجائیگا،دوسرے مرحلہ میں 300 بستروں پر مشتمل نئی بلڈنگ ،پارکنگ پلازہ بنے گا۔ریڈی ایشین تھراپی، کیمو تھراپی، اینڈوسکوپی و دیگر سہولتیں میسر ہونگی۔