فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ میں پاکستان نے پہلی فتح حاصل کر لی

10-28-2026

(لاہور نیوز) فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ میں پاکستان نے پہلی فتح حاصل کر لی۔

 پاکستان کو 3 میچز میں شکست اور 2 میچز ڈرا کھیلنے کے بعد پہلی فتح ملی ہے۔  پاکستان نے ٹونگا کو 6-1 سے شکست دی۔  پاکستان کی جانب سے کلیم اللّٰہ نے 4، مقبول اور مصطفیٰ نے 1، 1 گول اسکور کیا۔  پاکستان اپنا اگلا میچ آج شام نیپال کے خلاف کھیلے گا۔