لاہور میں فلو ویکسین کی قلت؛ جعلی ویکسین پکڑی گئی
10-28-2026
(لاہور نیوز) شہر لاہور میں جعلی فلو ویکسین فروخت ہونے لگی۔
فلو ویکسین کی قلت کا فائدہ اٹھا کر مارکیٹ میں جعلی ویکسین لانے کا انکشاف ہوا، لاہور میں جعلی فلو ویکسین کی بڑی کھیپ پکڑی گئی۔ فلو ویکسین انفلوویک کی جعلی کھیپ پکڑی گئی۔ ڈرگ انسپکٹرز نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر مشتبہ جعلی ویکسین قبضے میں لیتے ہوئے جعلی ادویات کے خلاف ڈرگ ایکٹ 1976 کے تحت کارروائی شروع کر دی۔ ڈرگ حکام نے کہا کہ شہری فلو ویکسین صرف لائسنس یافتہ فارمیسیوں سے خریدیں جبکہ فلو ویکسین خریدتے وقت بیچ نمبر، کمپنی کی مہر اور کولڈ چین کا خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے۔