مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے سمیت 3 مقدمات، جیل ٹرائل کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی

10-28-2026

(لاہور نیوز) انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے سمیت تین مقدمات کے جیل ٹرائل کی سماعت 4 نومبر تک ملتوی کر دی۔

اے ٹی سی کے جج ملک عابد حسین نے کوٹ لکھپت جیل میں مقدمے کی سماعت کی، جہاں عدالتی عملے نے زیرِ حراست اور ضمانت پر رہا ملزمان کی حاضری مکمل کی، عدالت نے پراسیکیوشن کو بیان پر جرح کے لیے طلب کر لیا، سماعت کے دوران ملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ رانا مدثر عمر پیش ہوئے، جو شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر یاسمین راشد کے وکیل ہیں۔ سماعت تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درج مقدمہ نمبر 366/23 میں ہوئی، زیرِ حراست ملزمان میں ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان شامل ہیں، اس کیس کی مزید سماعت 4 نومبر کو ہو گی۔