ایک روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ
10-28-2026
(لاہور نیوز) ایک روز کی کمی کے بعد عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط فی تولہ سونا 3500 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 25 ہزار 636 روپے پر پہنچ گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3001 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 64 ہزار 914 روپے ہو گئی۔ انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 35 ڈالر اضافے سے 4031 ڈالر کا ہو گیا۔ اسی طرح 24 قیراط فی تولہ چاندی کا بھاؤ 61 روپے بڑھ کر 5854 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔