لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے استعفیٰ دے دیا

10-28-2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی مستعفی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے استعفیٰ صدر پاکستان کو بھجوا دیا۔ جسٹس محسن اختر کیانی اسلام آباد ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ہوکر لاہور ہائیکورٹ میں فرائض انجام دے رہے تھے۔ جسٹس محسن اختر کیانی اسلام باد ہائیکورٹ میں سنیارٹی لسٹ میں دوسرے نمبر اور لاہور ہائیکورٹ میں دسویں نمبر پر تھے۔ نئے ججز روسٹر میں جسٹس محسن اختر کیانی کا تبادلہ راولپنڈی بنچ میں کیا گیا تھا، جسٹس محسن اختر کیانی نے دو ہزار بتیس میں ریٹائر ڈ ہونا تھا۔