لوہاری گیٹ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

10-28-2026

(لاہور نیوز) لاہور کے علاقے لوہاری گیٹ میں سڑک سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

متوفی سڑک پر مردہ حالت میں پڑا تھا، اطلاع ملنے پر مقامی پولیس مبینہ طور پر تاخیر سے جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو مردہ خانے منتقل کروا دیا۔ پولیس کے مطابق متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے، تاہم موت کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی، پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد موت کی وجوہات اور دیگر حقائق واضح ہو سکیں گے۔