ہنجروال: مرغیاں رکھنے سے منع کرنے پر باپ کی فائرنگ، بیٹا زخمی

10-28-2026

(لاہور نیوز) ہنجروال کے علاقے میں معمولی تلخ کلامی پر باپ نے فائرنگ کرکے بیٹے کو زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق ظفر علی نے گھر میں مرغیاں رکھی ہوئی تھیں، جس پر بیٹے مطاہر نے انہیں مرغیاں رکھنے سے منع کیا۔ اس بات پر باپ اور بیٹے کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جس کے دوران ظفر علی نے فائرنگ کرکے اپنے بیٹے مطاہر کو زخمی کردیا۔ زخمی مطاہر کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی قانونی کارروائی جاری ہے۔