گجر پورہ پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کارروائی، ملزم گرفتار
10-28-2026
(ویب ڈیسک) پتنگ بازی، پتنگ فروشی اور پتنگ سازی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
ایس پی سول لائنز کی نگرانی میں گجر پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ پتنگ فروش کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر ملزم سجاول کو صادق ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا، جس کے قبضے سے 250 پتنگیں برآمد ہوئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پتنگیں تیار کرکے لاہور کے مختلف علاقوں میں آن لائن ڈیلیوری کرتا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ایس پی سول لائنز کے مطابق پتنگ بازی، پتنگ فروشی اور پتنگ سازی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد جاری رہے گا۔