پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، برائلر گوشت 8 روپے فی کلو مہنگا

10-28-2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 8 روپے اضافے کے بعد 541 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بازاروں میں صافی گوشت 600 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے، زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے، نئے نرخوں کے مطابق فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 345 روپے فی کلو، ہول سیل مارکیٹ میں 359 روپے فی کلو جبکہ پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 373 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا، انڈوں کی فی درجن قیمت 267 روپے برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 890 روپے میں مقرر کی گئی ہے۔