پاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے روانہ

10-28-2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے روانہ ہو گئی۔

قومی ٹیم کی قیادت عباس آفریدی کریں گے، ہانگ کانگ سکسز کا تین روزہ ٹورنامنٹ 30 اکتوبر سے یکم نومبر تک کھیلا جائے گا، جس میں 12 ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی، ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، جبکہ پاکستان کو گروپ سی میں رکھا گیا ہے۔ قومی سکواڈ میں کپتان عباس آفریدی کے علاوہ عبدالصمد، احمد دانیال، محمد عرفان خان، خواجہ نافع، محمد شہزاد اور سعد مسعود شامل ہیں، پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں عمدہ کارکردگی دکھانے اور ٹائٹل اپنے نام کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اترے گی۔