نواب ٹاؤن، موٹرسائیکل پر لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا رائیڈر گرفتار
10-28-2026
(ویب ڈیسک) لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں موٹرسائیکل پر لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشن کے مطابق گرفتار ملزم آن لائن موٹرسائیکل رائیڈر ہے، اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، ملزم نے جوہر ٹاؤن سے رائیڈ بک کروانے والی لڑکی کو ہراساں کیا ہے، لڑکی نے چلتی موٹرسائیکل سے چھلانگ لگا دی تھی۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ لڑکی کے سر، ناک، گردن اور گھٹنے پر چوٹیں آئیں، واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔