فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، شہریوں میں بیماریاں پھیلنے لگیں
10-28-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، جس کے باعث فضا غیر صحت بخش ہو گئی۔
ماہرین کے مطابق فضائی آلودگی میں اضافے کے باعث آنکھوں میں جلن، گلے میں خراش اور سانس لینے میں دشواری سمیت مختلف طبی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ آلودہ فضا میں موجود باریک ذرات پھیپھڑوں اور نظامِ تنفس کے لیے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔ ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر کھلی فضا میں وقت گزارنے سے گریز کرنے اور باہر نکلتے وقت مناسب حفاظتی ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ بچوں، بزرگوں اور دمے کے مریضوں کو خصوصی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق آلودہ ماحول میں ورزش اور سخت جسمانی سرگرمیاں سانس کے مریضوں کی مشکلات میں اضافہ کر سکتی ہیں۔ کھانسی، سانس پھولنے یا سینے میں جکڑن کی صورت میں طبی مشورہ لینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔