پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے فی لٹر کمی، ڈیزل مزید مہنگا ہو گیا
10-27-2026
(لاہور نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔
پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 19 پیسے کمی کی گئی جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں مزید 2 روپے 25 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 376 روپے 6 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 398 روپے 07 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔ اوگرا نے حکومتی پٹرولیم پرائسنگ میکنزم کے تحت 28 اکتوبر 2026 کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کر دیا۔