رائیونڈ: ٹرین کی زد میں آ کر 20 سالہ لڑکی جاں بحق

10-27-2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے رائیونڈ میں ٹرین کی زد میں آکر 20 سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق لڑکی کی شناخت عمارہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے جو ایک اکیڈمی میں تدریس کے فرائض انجام دیتی تھیں۔ ریسکیو حکام  نے بتایا کہ عمارہ بی بی اکیڈمی سے چھٹی کے بعد گھر واپس جا رہی تھیں کہ اس دوران ریلوے پھاٹک عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آ کر موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ عینی شاہدین کا  کہنا تھا کہ خاتون ریلوے پھاٹک عبور کر رہی تھیں کہ حادثہ پیش آیا، واقعے کے بعد متعلقہ حکام نے قانونی کارروائی مکمل کی، جس کے بعد خاتون کی لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔