مریم نواز کی سالگرہ، چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں خصوصی تقریب کا انعقاد

10-27-2026

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سالگرہ کے موقع پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے سیاسی امور ذیشان ملک چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پہنچے، مشیر وزیر اعلٰی پنجاب ذیشان ملک اور چیئرپرسن سارہ احمد کی خصوصی ہدایت پر وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کی سالگرہ کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ مشیر برائے سیاسی امور ذیشان ملک اور چیئرپرسن سارہ احمد نے بچوں کے ہمراہ مریم نواز کی سالگرہ کا کیک کاٹا، تقریب میں بچوں نے بھرپور خوشی اور جوش و خروش کا اظہار کیا۔ بچوں نے اپنے انداز سے وزیر اعلٰی پنجاب کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کیں، بچوں نے وزیر اعلٰی کیلئے خصوصی کارڈز پیش کئے، مشیر برائے سیاسی امور وزیراعلیٰ پنجاب ذیشان ملک نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم اور تمام عملے کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ ذیشان ملک نے بچوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لیے چیئرپرسن سارہ احمد کی کاوشوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ چیئرپرسن سارہ احمد کی قیادت میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو بچوں کی نگہداشت، تحفظ اور محفوظ مستقبل کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم اور عملہ بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے قابلِ ستائش خدمات انجام دے رہے ہیں۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے کہاکہ بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنا اور انہیں محفوظ و خوشگوار ماحول فراہم کرنا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ترجیحات میں شامل ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد نے مریم نواز کے لیے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار بھی کیا۔