عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ

10-27-2026

(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ کم ہو گئے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13 ڈالر کمی کیساتھ 3996 ڈالر ہو گئی جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1115 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 22 ہزار 136 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 913 روپے ہو گئی۔