سہ ملکی ون ڈے سیریز: سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

10-27-2026

(لاہور نیوز) سری لنکا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں سری لنکا کو فائنل میں جگہ بنانے  کیلئے یہ میچ جیتنا ضروی ہے جبکہ قومی ٹیم پہلے ہی ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے۔ واضح رہے کہ صائم ایوب  نے پرفارمنس بہتر کرنے کی غرض سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کیلئے ٹیم سے ریلیز ہونے کی درخواست کی تھی جس کے بعد پی سی بی نے صاحبزادہ فرحان کو سکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔ پاکستان نے سری لنکا کو پہلے میچ میں 37 رنز سے شکست دی جبکہ انگلش ٹیم کے خلاف دونوں میچز میں بالترتیب 87 رنز اور ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کی، اُدھر سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف 2 وکٹوں سے میچ اپنے نام کیا۔