لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسمِ سرما کی سیوریج ڈی سلٹنگ مہم یکم دسمبر سے شروع ہوگی
10-27-2026
(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے تمام اضلاع میں موسمِ سرما کے دوران سیوریج ڈی سلٹنگ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جو یکم دسمبر سے 31 دسمبر 2026 تک جاری رہے گی۔
مہم کے دوران سیوریج لائنوں اور ڈرینز میں جمع ہونے والی سِلٹ کی صفائی کی جائے گی۔ محکمہ ہاؤسنگ کے ترجمان کے مطابق موسمِ سرما کے اختتام تک سیوریج لائنوں اور ڈرینز میں جمع سِلٹ جم جاتی ہے، اس لیے بروقت صفائی ضروری ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ واسا ایجنسیاں معمول کے مطابق گرمیوں میں بھی ڈی سلٹنگ کا عمل جاری رکھیں گی۔ حکام کے مطابق گزشتہ سال ڈی سلٹنگ مہم کے دوران مختلف اضلاع میں 4,273 کلومیٹر سے زائد سیوریج لائنوں، 806 کلومیٹر سے زائد ڈرینز، 236,057 مین ہولز کی صفائی کی گئی، جبکہ 759,748 ٹن سے زائد سِلٹ اکٹھی کی گئی تھی۔