انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے گولف کلب میں دن گزارا

10-27-2026

(ویب ڈیسک) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے ارکان نے مقامی کلب میں گولف کھیل کر دن گزارا۔

انگلینڈ سکواڈ نےگزشتہ روز کرکٹ ٹریننگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد مہمان کھلاڑیوں نے گولف کھیل کر وقت گزارا اور تازہ دم ہوئے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم  نے جمعرات کو سری لنکا کے خلاف میچ کھیلنا ہے، مہمان ٹیم سہ ملکی ون ڈے سیریز میں اب تک تینوں میچز ہار چکی ہے۔ انگلینڈ ٹیم کیلئے سری لنکا کے خلاف میچ سیریز میں پہلی کامیابی حاصل کرنے کا موقع ہو گا جبکہ ایونٹ میں آج پاکستان اور سری لنکا کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ ایونٹ میں پاکستانی ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے جبکہ سری لنکن ٹیم کو فیصلہ کن معرکے تک رسائی کیلئے یہ میچ جیتنا ہو گا۔