برائلر گوشت کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی
10-27-2026
(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق برائلر گوشت کی قیمت 15 روپے فی کلو کم ہو کر 533 روپے مقرر کر دی گئی ہے، تاہم شہریوں کو صافی گوشت 600 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔ زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 10 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے، نئے نرخوں کے مطابق فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 340 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں زندہ برائلر 354 روپے فی کلو فروخت ہو گا، اسی طرح پرچون بازار میں زندہ برائلر کی قیمت 368 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، انڈوں کی فی درجن قیمت 267 روپے برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 890 روپے مقرر کی گئی ہے۔