ڈرامے میں شراب نوشی کیوں دکھائی گئی؟ دانش تیمور سے مداحوں کے سوالات

10-27-2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار دانش تیمور اپنے نئے ڈرامے میں شراب نوشی کا منظر دکھائے جانے کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا نشانہ بن گئے۔

ڈرامے میں دانش تیمور کے کردار شاہ داؤد کو شراب نوشی کرتے دکھایا گیا، جس پر متعدد ناظرین نے ناراضی کا اظہار کیا اور پاکستانی ڈراموں میں ایسے مناظر کی عکاسی پر سوالات اٹھائے۔ منظر سامنے آنے کے بعد بعض صارفین نے ڈرامے کے تخلیق کاروں کو تنقید کا نشانہ بنایا، ایک صارف نے سوال اٹھایا کہ پاکستانی ڈراموں میں بار بار شراب نوشی دکھانے کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے۔ کچھ ناظرین نے خدشہ ظاہر کیا کہ ٹی وی ڈراموں میں اس نوعیت کے مناظر نوجوانوں پر منفی اثرات مرتب کر سکتے ہیں، جبکہ اس معاملے پر سوشل میڈیا پر مختلف آرا سامنے آ رہی ہیں۔