لاہور فضائی آلودگی کی بدترین لپیٹ میں، آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست
10-27-2026
(لاہور نیوز) باغوں کے شہر لاہور میں فضائی آلودگی نے خطرناک صورتحال اختیار کر لی، دنیا بھر کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرفہرست آ گیا۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 238 ریکارڈ کیا گیا۔ علامہ اقبال ٹاؤن میں فضائی آلودگی کی شرح 441، پیراگون میں 296 جبکہ ماڈل ٹاؤن میں 250 ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب شہر کے افق پر سورج بھی پوری آب وتاب سے چمک رہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ رہا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ لاہور میں ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔