5 سال کے دوران ٹیکس چھوٹ سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
10-26-2026
(لاہور نیوز) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت خزانہ نے گزشتہ پانچ سال کے دوران ٹیکس چھوٹ سے متعلق تفصیلات پیش کر دیں۔
قومی اسمبلی میں پیش تفصیلات میں پانچ سال کے دوران 11 ہزار ارب روپے سے زائد کی ٹیکس چھوٹ دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران پیش کردہ تفصیلات کے مطابق مالی سال 2020-21 میں 1482 ارب 31 کروڑ روپے جبکہ مالی سال 2021-22 میں 2239 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق مالی سال 2022-23 میں 2540 ارب، مالی سال 2023-24 میں 2434 ارب جبکہ مالی سال 2024-25 میں 2352 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔ پیش کردہ تفصیلات میں بتایا گیا کہ انکم ٹیکس کی مد میں 580 ارب، سیلز ٹیکس پر 1274 ارب جبکہ کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 499 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ دی گئی۔