لاہور ہائیکورٹ کا نیا ججز روسٹر جاری، 2 نومبر سے 24 دسمبر تک بنچز مقدمات سنیں گے
10-26-2026
(محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ کا نیا ججز روسٹر جاری کردیا، 2 نومبر سے 24 دسمبر تک بنچز مقدمات کی سماعت کریں گے۔
لاہور ہائیکورٹ نے پرنسپل سیٹ لاہور سمیت بہاولپور، ملتان اور راولپنڈی بنچز کے لیے نیاروسٹر جاری کیا۔ نئے روسٹر کا اطلاق 2 نومبر 2026 سے 24 دسمبر 2026 تک ہوگا، جس کے تحت مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لیے ڈویژن اور سنگل بنچز تشکیل دیے گئے ہیں۔ جاری کردہ روسٹر کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے پرنسپل سیٹ لاہور پر 11 ڈویژن بنچز تشکیل دیے گئے ہیں، جنہیں فوجداری، دیوانی، ٹیکس، کمرشل، بینکنگ، کمپنی معاملات اور دیگر مقدمات کی سماعت کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ ڈویژن بنچ نمبر ایک میں چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس عابد عزیز شیخ مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے، جبکہ ڈویژن بنچ نمبر دو میں چیف جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس محمد امجد پرویز بدھ اور جمعرات کو تمام نوعیت کے مقدمات سنیں گے۔ ڈویژن بنچ نمبر تین میں جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس منور اقبال ڈوگل ٹیکس، کمرشل مقدمات، انٹرا کورٹ اپیلوں اور متعلقہ رٹ درخواستوں کی سماعت کریں گے۔ ڈویژن بنچ نمبر چار میں جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس طارق محمود باجوہ، جبکہ ڈویژن بنچ نمبر پانچ میں جسٹس چودھری محمد اقبال اور جسٹس مزمل اختر شبیر دیوانی مقدمات اور متعلقہ اپیلوں کی سماعت کریں گے۔ ڈویژن بنچ نمبر چھ میں جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس سردار اکبر علی قتل کے مقدمات، ریفرنسز، نیب اپیلوں اور دیگر متعلقہ مقدمات سنیں گے، ڈویژن بنچ نمبر سات میں جسٹس عاصم حفیظ اور جسٹس انوار حسین بینکنگ اور کمپنی معاملات سے متعلق مقدمات کی سماعت کریں گے۔ ڈویژن بنچ نمبر آٹھ میں جسٹس احمد ندیم ارشد اور جسٹس شریں عمران دیوانی اپیلوں کی سماعت کریں گے۔ ڈویژن بنچ نمبر نو میں جسٹس علی ضیا باجوہ اور جسٹس محمد جواد ظفر منشیات کی اپیلوں، ضمانت کی درخواستوں اور دیگر متعلقہ فوجداری مقدمات کی سماعت کریں گے۔ ڈویژن بنچ نمبر دس میں جسٹس حسن نواز مخدوم اور جسٹس محمد امجد زاہد ٹیکس ریفرنسز اور بینکنگ مقدمات سنیں گے، جبکہ ڈویژن بنچ نمبر گیارہ میں جسٹس ملک وقار حیدر اعوان اور جسٹس چوہدری سلطان محمود دیوانی مقدمات اور متعلقہ اپیلوں کی سماعت کریں گے۔ پرنسپل سیٹ لاہور کے سنگل بنچز کے روسٹر میں 27 ججز شامل کیے گئے ہیں، ان میں چیف جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس فیصل زمان خان، جسٹس چودھری محمد اقبال، جسٹس شہرام سرور چودھری، جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس مزمل اختر شبیر، جسٹس محمد وحید خان شامل ہیں۔ اِسی طرح جسٹس عاصم حفیظ، جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس انوار حسین، جسٹس علی ضیا باجوہ، جسٹس سلطان تنویر احمد، جسٹس حسن نواز مخدوم، جسٹس ملک وقار حیدر اعوان، جسٹس سردار اکبر علی، جسٹس محمد جواد ظفر، جسٹس چودھری سلطان محمود، جسٹس محمد امجد پرویز، جسٹس خالد ابن عزیز، جسٹس منور اقبال ڈوگل اور جسٹس محمد عثمان غنی راشد چیمہ سمیت دیگر ججز شامل ہیں۔ بہاولپور بنچ میں فوجداری اور دیوانی مقدمات کی سماعت کے لیے دو ڈویژن بنچز تشکیل دیے گئے ہیں، پہلے بنچ میں جسٹس محمد طارق ندیم اور جسٹس محمد امجد رفیق فوجداری مقدمات سنیں گے۔ دوسرے بنچ میں جسٹس سید احسن رضا کاظمی اور جسٹس ملک محمد اویس خالد دیوانی مقدمات کی سماعت کریں گے، بہاولپور بنچ کے سنگل بنچز میں جسٹس محمد طارق ندیم، جسٹس محمد امجد رفیق، جسٹس عبید حسین چھٹہ، جسٹس سید احسن رضا کاظمی اور جسٹس ملک محمد اویس خالد شامل ہیں۔ ملتان بنچ میں فوجداری اور دیوانی مقدمات کی سماعت کے لیے پانچ ڈویژن بنچز تشکیل دیے گئے ہیں، پہلے بنچ میں جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس امیر اجمل ملک فوجداری مقدمات سنیں گے، جبکہ دوسرے بنچ میں جسٹس جاوید حسن اور جسٹس رسال حسن سید دیوانی مقدمات کی سماعت کریں گے۔ تیسرے ڈویژن بنچ میں جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس غلام سرور نہنگ فوجداری مقدمات سنیں گے، چوتھے بنچ میں جسٹس صادق محمود خرم اور جسٹس تنویر احمد شیخ فوجداری مقدمات کی سماعت کریں گے، جبکہ پانچویں بنچ میں جسٹس خالد اسحاق اور جسٹس اسد علی باجوہ دیوانی مقدمات سنیں گے۔ ملتان بنچ کے سنگل بنچز کے لیے جسٹس سید شہباز علی رضوی، جسٹس جاوید حسن، جسٹس فاروق حیدر، جسٹس رسال حسن سید، جسٹس صادق محمود خرم، جسٹس خالد اسحاق، جسٹس تنویر احمد شیخ، جسٹس غلام سرور نہنگ، جسٹس امیر اجمل ملک اور جسٹس اسد علی باجوہ کو نامزد کیا گیا ہے۔ راولپنڈی بنچ میں فوجداری اور دیوانی مقدمات کی سماعت کے لیے تین ڈویژن بنچز تشکیل دیے گئے ہیں، پہلے بنچ میں جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس سید فرہاد علی شاہ فوجداری مقدمات سنیں گے، جبکہ دوسرے بنچ میں جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس محمد رضا قریشی دیوانی مقدمات کی سماعت کریں گے۔ تیسرے خصوصی ڈویژن بنچ میں جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس سید فرہاد علی شاہ مقدمات کی سماعت کریں گے، راولپنڈی بنچ کے سنگل بنچز میں جسٹس صداقت علی خان، جسٹس مرزا وقاص رؤف، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس محمد رضا قریشی، جسٹس ملک جاوید اقبال وینس اور جسٹس سید فرہاد علی شاہ شامل ہیں۔ نئے روسٹر کے تحت لاہور ہائیکورٹ کے پرنسپل سیٹ اور علاقائی بنچز میں 2 نومبر سے 24 دسمبر 2026 تک مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لیے ججز کی ذمہ داریاں مختص کردی گئی ہیں۔