برائلر مرغی کے نرخوں میں 22 روپے فی کلو کمی

10-26-2026

(لاہور نیوز) پولٹری مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، برائلر مرغی کے نرخ 22 روپے فی کلو کم ہونے کے بعد برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 548 روپے فی کلو مقرر کر دی گئی۔

سرکاری نرخ نامے کے مطابق زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے، فارم گیٹ پر زندہ برائلر کی قیمت 350 روپے فی کلو، ہول سیل مارکیٹ میں 364 روپے فی کلو جبکہ پرچون بازار میں 378 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، دوسری جانب برائلر گوشت کی سرکاری قیمت 548 روپے فی کلو مقرر ہے، تاہم بازاروں میں صافی گوشت 620 روپے فی کلو تک فروخت کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔ انڈوں کی قیمتیں بدستور برقرار ہیں، سرکاری نرخ نامے کے مطابق انڈوں کی فی درجن قیمت 267 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی 7 ہزار 890 روپے میں مقرر کی گئی ہے۔