ٹاؤن پلاننگ ونگ کا آپریشن، بیدیاں روڈ پر 3 غیر قانونی مارکیز مسمار

10-25-2026

(لاہور نیوز) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) علی اعجاز کی ہدایت پر انتظامیہ نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بیدیاں روڈ پر تین مارکیز مسمار کر دیں۔

  آپریشن نشتر زون میں ایم او پلاننگ ڈاکٹر رائے امتیاز کی نگرانی میں کیا گیا کارروائی میں سی او ایم سی ایل کلیم یوسف کی ہدایت پر ایم او آر اور اسٹیٹ آفیسر نے بھی حصہ لیا۔ انتظامیہ کے مطابق نقشے کے بغیر اور منظور شدہ نقشوں کے خلاف تعمیرات کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ڈاکٹر رائے امتیاز کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تعمیرات کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔