سیکرٹری اوقاف پنجاب کا داتا دربار کا دورہ، توسیعی منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا

10-25-2026

(لاہور نیوز) سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے داتا دربار کا دورہ کیا اور توسیعی منصوبے کے تحت جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران ایڈمنسٹریٹر داتا دربار محمد علی خان نے سیکرٹری اوقاف کو منصوبے پر جاری کاموں اور پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخشؒ کی تعلیمات محبت، امن اور انسانیت کا پیغام ہیں، داتا دربار کے ترقیاتی منصوبے میں زائرین کی سہولت اولین ترجیح ہے۔ سیکرٹری اوقاف پنجاب کا کہنا تھا کہ زائرین کو محفوظ ماحول اور بہترین سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ داتا دربار کے توسیعی اور ترقیاتی کام مقررہ معیار کے مطابق مکمل کیے جائیں تاکہ زائرین کو بہتر سہولیات میسر آسکیں۔