جیلوں میں قیدیوں کے اکاؤنٹس میں رقم جمع کروانے کی حد میں اضافہ
10-25-2026
(ویب ڈیسک) پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے اکاؤنٹس میں ذاتی خرچ کیلئے رقم جمع کروانے کی حد 10 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار روپے کر دی گئی۔
قیدیوں کی فیمیلیز اب ڈیجیٹل اور بینکنگ ایپس کے ذریعے گھر بیٹھے رقم منتقل کر سکیں گے، قیدیوں کے اکاؤنٹس میں زیادہ رقم جمع کروانے کیلئے ان کی فیملیز کو بار بار بینک جانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ اس سہولت سے قیدیوں تک مالی معاونت کی فراہمی زیادہ سہل ہو جائے گی جبکہ اس اقدام سے قیدیوں، ان کے اہلخانہ کیلئے اس سہولت سمیت جدید ڈیجیٹل مالیاتی ذرائع کے فروغ ملے گا۔ محکمہ جیل خانہ اور بینک آف پنجاب میں باقاعدہ طور پر اس سہولت کے حوالے سے ایم او یو طے پا گیا ہے۔