گلبرگ میں 3 جعلی کال سنٹرز پر چھاپے، 59 ملزمان گرفتار
10-25-2026
(لاہور نیوز)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) لاہور زون نے گلبرگ میں کارروائی کرتے ہوئے 3 جعلی کال سنٹرز پر چھاپے مار کر 59 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں 52 مرد اور 7 خواتین شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران 61 لیپ ٹاپس، 21 کمپیوٹر سسٹمز اور 52 موبائل فونز برآمد کیے گئے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان غیر ملکی شہریوں کو موبائل فون اپ گریڈ کرنے اور سستے پیکجز کی پیشکش کے نام پر دھوکا دیتے تھے۔ ملزمان جعلی ایپ کے ذریعے رجسٹرڈ ریسٹورنٹس کا ڈیٹا ہیک کرتے اور ہفتہ وار ادائیگیاں اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کر لیتے تھے۔ این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان کی جانب سے حاصل کی گئی رقم ٹریڈنگ اور منی ٹرانسفر ایپس کے ذریعے منتقل کی جاتی تھی۔ ترجمان نے کہا کہ ملزمان کی سرگرمیوں سے پاکستان کی ڈیجیٹل ساکھ کو نقصان پہنچا۔