پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 1400 پتنگیں برآمد، 3 ملزمان گرفتار

10-25-2026

(لاہور نیوز)ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بھاٹی گیٹ، رنگ محل اور ٹبی سٹی پولیس نے پتنگوں کی سپلائی میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس پی سٹی کے مطابق پولیس نے کارروائیوں کے دوران مختلف سائز کی 1400 تیار پتنگیں برآمد کیں۔ بھاٹی گیٹ پولیس نے 700، ٹبی سٹی پولیس نے 500 جبکہ رنگ محل پولیس نے 200 پتنگیں قبضے میں لیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبد القیوم، فیصل اور حسن کے نام سے ہوئی ہے، جو پابندی کے باوجود پتنگوں کی خرید و فروخت کا کاروبار کر رہے تھے۔ ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ملزمان پتنگوں کی ترسیل کے لیے رکشوں اور کارٹن کے ڈبوں کا استعمال کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔