سلطان آف جوہر کپ: ملائیشیا نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا

10-24-2026

(لاہور نیوز) سلطان آف جوہر کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے فائنل میں ملائیشیا نے پاکستان کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

  فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا اور مقررہ وقت کے اختتام پر پاکستان اور ملائیشیا کی ٹیمیں دو، دو گول سے برابر رہیں۔ مقررہ وقت میں مقابلہ برابر رہنے کے بعد فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ پر ہوا، جہاں ملائیشیا نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سلطان آف جوہر کپ کی ٹرافی جیت لی۔