سونے کی قیمت میں مسلسل پانچویں روز بھی کمی کا رجحان برقرار
10-24-2026
(لاہور نیوز) عالمی اور مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں کمی، فی اونس سونا 4 ہزار ڈالر سے نیچے آ گیا۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمتوں میں مسلسل گراوٹ کے باعث عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ مقامی صرافہ بازاروں میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 22 ہزار 36 روپے کا ہو گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 144 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 61 ہزار 686 روپے پر آ گئی۔ دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، فی تولہ چاندی 7 روپے سستی ہو کر 5 ہزار 858 روپے کی سطح پر آ گئی۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری رہا، جہاں فی اونس سونا 25 ڈالر سستا ہو کر 3 ہزار 995 ڈالر پر آ گیا، اس طرح عالمی منڈی میں سونے کی قیمت 4 ہزار ڈالر کی اہم سطح سے بھی نیچے چلی گئی۔