پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے فائنل کے شیڈول میں ردو بدل

10-24-2026

(ویب ڈیسک) پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے فائنل کے شیڈول میں ردو بدل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے شیڈول میں ردو بدل کا باضابطہ اعلان نہیں کیا، پریزیڈنٹ ٹرافی کا فائنل شیڈول سے دو روز بعد شروع ہونے کا امکان ہے۔ فائنل 25 سے 29 اکتوبر تک سٹیٹ بینک سپورٹس کمپلیکس کراچی میں شیڈولڈ تھا، پہلے فائنل کو کراچی سے لاہور منتقل کیا گیا، ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کرانے کا فیصلہ ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایل سی سی اے گراونڈ کی بجائے اب فائنل لاہور جمخانہ گراونڈ باغ جناح میں کرانے کا امکان ہے۔ شیڈول میں تبدیل کے بعد اب فائنل 27 سے 31 اکتوبر کھیلا جائے گا۔ پریزیڈنٹ ٹرافی کے فائنل کے لیے سٹیٹ بینک اور ایم آئی ٹی سلوشنز نے کوالیفائی کیا ہے۔ سٹیٹ بینک کی ٹیم اسلام آباد سے کراچی پہنچ چکی ہے۔ پی سی بی کی جانب سے فائنلسٹ ٹیموں کو فائنل لاہور منتقل ہونے کا بتا دیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی ٹیم اب کراچی سے لاہور فائنل کھیلنے کے لیے پہنچے گی۔