کاہنہ سے نجی یونیورسٹی کی طالبہ کے اغواء کا الزام

10-24-2026

(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے میں 22 سالہ یونیورسٹی طالبہ عاتکہ کے مبینہ اغواء کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

طالبہ کے بھائی عثمان کے مطابق عاتکہ گھر سے نجی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے گئی تھی، تاہم وہ واپس گھر نہیں پہنچی۔ عثمان کا کہنا ہے کہ نامعلوم ملزمان نے اس کی بہن کو اغواء کر لیا ہے۔ عاتکہ کی تلاش کے لیے اس کے کلاس فیلوز سے بھی رابطہ کیا گیا، تاہم کسی نے بھی اس کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کیں۔ عثمان نے بہن کے مبینہ اغواء کے حوالے سے تھانہ کاہنہ میں درخواست جمع کروا دی ہے، تاہم اس کے مطابق پولیس نے تاحال واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا۔ پولیس کا مؤقف تاحال سامنے نہیں آیا۔