پنجاب پولیس میں 13 افسران کے تقرر و تبادلے
10-24-2026
(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے 13 پولیس افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے۔
تفصیلات کے مطابق مرزا انجم کمال بیگ کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس پی یو فیصل آباد، طارق ملک کو ایس پی پٹرولنگ پولیس فیصل آباد، شاہد نذیر کو ایس پی انویسٹی گیشن میانوالی جبکہ جمشید علی کو ایس پی انویسٹی گیشن رحیم یار خان تعینات کر دیا گیا۔ اسی طرح اطہر محمود کو ڈی ایس پی جوڈیشل راولپنڈی، گل حسن خان کو ڈی ایس پی بٹالین ون پی سی لاہور، محمد عظیم کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سرگودھا، امجد محمود کو ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں محمد شاہد کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ٹوبہ ٹیک سنگھ، عبدالغفار کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن چکوال، طارق جاوید اور محمد سرفراز کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر مظفرگڑھ تعینات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔