رشوت کا معاملہ: ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار عہدوں سے فارغ
10-23-2026
(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز کی ایس ایچ او سمیت 3 اہلکاروں کیخلاف کارروائی، ایس ایچ او ڈیفنس بی بلال عربی، محرر مبشر اور لیڈی کانسٹیبل گلناز کو عہدوں سے فارغ کر دیا گیا۔
ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس اہلکاروں پر مبینہ طور پر پیسے لے کر ملزمان کو چھوڑنے کے الزامات تھے، شفاف انکوائری یقینی بنانے کے لیے تینوں اہلکاروں کو عہدوں سے ہٹایا گیا۔ واقعہ کی انکوائری ایس ایس پی آپریشنز کے سپرد کر دی، انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔