پیٹرولیم لیوی: جماعت اسلامی لاہور نے پریس کلب کے باہر دھرنا دے دیا

10-23-2026

(لاہور نیوز) جماعت اسلامی لاہور نے پریس کلب کے باہر دھرنا دیا، جس کے باعث گھنٹوں ٹریفک جام رہی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

جماعت اسلامی لاہور  نے پریس کلب کے باہر دھرنا دے دیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف احتجاجی دھرنے میں جماعت اسلامی کے کارکنان اور عوام شریک ہیں۔ مظاہرین کے پیٹرولیم لیوی کے خاتمے تک احتجاجی تحریک جاری رہے گی، لیوی ٹیکس ختم نہ ہونے کی صورت میں سُپر مارچ کا آغاز دوبارہ ملتان سے ہو گا۔ دوسری جانب پیٹرولیم لیوی کے خلاف لاہور بھر میں دستخطی مہم بھی جاری ہے۔