قومی کرکٹ ٹیم کا ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے تربیتی کیمپ ختم
10-23-2026
(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کا ون ڈے ٹرائی سیریز کے لیے تربیتی کیمپ ختم ہو گیا ہے۔
قومی کھلاڑیوں نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ساڑھے تین گھنٹے پریکٹس کی، جبکہ ٹیم کل شام چار بجے دوبارہ ٹریننگ کرے گی۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بھی قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور کھلاڑیوں کی بیٹنگ و بولنگ پریکٹس کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن اور ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ سے بھی ملاقات کی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ 25 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔