فضائی آلودگی میں کمی، شہرکا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 178 ریکارڈ

10-23-2026

(لاہور نیوز) شہر میں فضائی آلودگی میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 178 رہا، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ انسدادِ سموگ اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

مریم اورنگزیب کے مطابق فضائی آلودگی میں کمی کے لیے سموگ گنز کا آپریشن جاری ہے، جبکہ مقامی سطح پر آلودگی پر مؤثر کنٹرول سے ایئر کوالٹی انڈیکس میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے۔ سینئر صوبائی وزیر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ صاف ہوا کے لیے حکومتی اقدامات کا ساتھ دیں اور کچرا و فصلوں کی باقیات جلانے سے گریز کریں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہری فضائی آلودگی میں کمی کے لیے ماحولیاتی قوانین کی پابندی کریں تاکہ سموگ پر قابو پانے اور ہوا کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔