لاہور: 236 ٹریفک حادثات میں 290 افراد زخمی

10-23-2026

(لاہور نیوز) شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری، 236 ٹریفک حادثات میں 290 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں سے 236 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ۔ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 290 افراد زخمی ہوئے۔ 91 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ 199 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے ہیں۔