مستی گیٹ کے قریب تاج چیمبر پلازہ میں آتشزدگی، آگ پر قابو پا لیا گیا

10-23-2026

(لاہور نیوز) مستی گیٹ کے علاقے میں تاج چیمبر پلازہ کی بالائی منزل پر واقع سپیئر پارٹس کے گودام میں آگ لگ گئی، جس پر ریسکیو 1122 نے قابو پا لیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق آگ پلازہ کی بالائی منزل پر گودام میں لگی تھی، امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کی اور آگ پر قابو پا لیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے بعد کولنگ کا عمل جاری رہے گا تاکہ دوبارہ آگ بھڑکنے کے خدشے کو ختم کیا جا سکے۔