سیف سٹی کیمروں کی نشاندہی پر کارروائی، جعلی نمبر پلیٹس والی گاڑیاں پکڑی گئیں
10-23-2026
(لاہور نیوز) جعلی، ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس اور بلیک لسٹڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ڈولفن سکواڈ نے سیف سٹی کیمروں کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے 6 گاڑیاں پکڑ لیں۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ گاڑیوں پر ای چالان سے بچنے کیلئے جعلی اور ٹیمپرڈ نمبر پلیٹس نصب کی گئی تھیں، پولیس نے پکڑی گئی گاڑیوں کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ گلشن اقبال، اسلام پورہ، نواب ٹاؤن اور دیگر متعلقہ تھانوں میں منتقل کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق گاڑیوں کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ نامکمل دستاویزات اور غیر منظور شدہ نمبر پلیٹس والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔